مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر امریکہ، سعودی عرب، قطر اور ترکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب تخریبکار اور دہشت گردوں کے حامی ممالک ہیں فرانس اور برطانیہ بھی وہابی تکفیریوں کے حامی ممالک ہیں۔
بشار الجعفری نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردوں کی پشت پر کن ممالک کا ہاتھ ہے انھوں نے کہا کہ القاعدہ کا گڑھ اور داعش کا اصلی مرکز سعودی عرب میں ہے اور ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر کر تشکیل دیا جب کہ ترکی ، قطر اور دیگر عربی اور مغربی ممالک نے ان تنظیموں کو فروغ دینے میں اہم نقش ایفا کیا۔ بشار الجعفری نے ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے شام پر یلغار کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب اس وقت بھی شام مین دہشت گردوں کی حمایت میں لڑ رہے ہیں ابھی تک ان کی دہشت گرد کی حمایت پنہاں تھی اور اب آشکارا ہوجائے گی۔
آپ کا تبصرہ